15 مئی، 2023، 3:08 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا شامی مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کیلئے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کا شامی مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کیلئے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت پر زور

ایرانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں واپسی کیلئے حالات کو سازگار کرنے اور اس ملک کی تعمیر نو میں مدد کیلئے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ گیری پیٹرسن سے ملاقات کے دوران، شام میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔ اس ملاقات میں، ایرانی وزیر خارجہ نے سوریہ سے متعلق تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حالیہ سفارتی تعلقات بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران، روس، شام اور ترکی کے حالیہ چار فریقی اجلاسوں کی روشنی میں خصوصی طور پر شام کے سیاسی بحرانوں کے حل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر کے کامیاب دورۂ شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اس بات کی علامت ہے کہ شام سلامتی استحکام کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں واپسی کیلئے حالات کو سازگار کرنے اور اس ملک تعمیر نو کی تیاری میں مدد کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گیئر پیٹرسن نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت خطے اور شام کی سلامتی کیلئے ایران کے کردار کو سراہا۔

پیٹرسن نے شام سے متعلق مختلف شعبوں میں شامی امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے اپنے اقدامات کو نیز بیان کیا۔

News ID 1916481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha